تازہ ترین

Post Top Ad

LightBlog

جمعہ، 28 دسمبر، 2018

یوٹیوب نے صرف 90 دن میں 58 کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ کرڈالیں

پریشان کن  مواد کو  ویب سائٹ پر آنے سے روکنا یوٹیوب کے لیے بڑا چیلنج ہے، فوٹو: فائل
کیلیفورنیا: دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ نے صرف 90 دن کے اندر پالیسی کی خلاف ورزی پر مبنی 58 ملین ویڈیوز اور 224 ملین کمنٹس کو ڈیلیٹ کردیا۔

یوٹیوب  کے اپنے پلیٹ فارم پر انتہا پسندی پر مبنی  مواد اور بچوں کی سلامتی اور چائلڈ پورنو گرافی کی ازخود نشاندہی کرنے والے نظام نے رواں سال کے ماہ ستمبر میں شدت پسندی والی 10 ہزار 400 ویڈیوز اور  قریباً 3 لاکھ بچوں کی سلامتی کو متاثر اور انہیں سیکیورٹی مسائل سے دوچار کرنے والی ویڈیوز کو ہٹایا ہے۔

تیسری سہ ماہی کے دوران یوٹیوب نے 1.67 ملین  چینلز اور ان پر موجود 50.2 ملین ویڈیوز کو پالیسیوں کی خلاف ورزی پر ڈیلیٹ کیا ہے جس میں 80 فیصد ویڈیوز ’اسپیم‘ اور 13 فیصد عریانی  اور ساڑھے 4 فیصد چائلڈ سیفٹی سے متعلق تھیں۔
ان سب کے باوجود یوٹیوب کو نفرت اور شرانگیزی کے ساتھ ساتھ صارفین کی جانب سے خطرناک رویے کو اپنی ویب سائٹ پر پھیلنے سے روکنا چیلنج موجود ہے۔

اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے یوٹیوب نے اپنے قوانین کو مزید مظبور کر دیا ہے تا کہ اگر کوئی بھی وڈیو اس کی پالیسی کے خلاف جائے تو فوراََ پتہ جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں