Post Top Ad

جمعہ، 26 اپریل، 2019

بکری کو بچاتے ہوئے کنویں میں گر کر تین افراد جاں بحق

199371_2369699_updates
گھوٹکی میں بکری کو بچاتے ہوئے کنویں میں گر کر تین افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

گھوٹکی کے علاقے گڑھی چاکر میں بکری کو بچانے کی کوشش میں چار افراد کنویں میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کے مطابق چاروں افراد کنویں میں گری بکری کو بچانے کے لیے کودے تھے۔

کنویں میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں